ایئر ٹریفک کنٹرول کا عالمی دن 20اکتوبر کو منایا جائے گا، فیصل آباد میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

منگل 16 اکتوبر 2018 14:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میںبھی 20اکتوبر بروز ہفتہ کو ایئر ٹریفک کنٹرول کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔اس موقع پر فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت دیگر تمام ایئر پورٹس پر قومی فضائی کمپنی پی آئی اے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن کا مقصد فضائی سفر کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول کرنے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالنا ، اس سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے فضائی حادثات کے خدشات کو ِختم کرنااور دوران سفر فضائی مسافروں کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔

فضائی ماہرین نے بتایاکہ ہوائی سفر دنیا کا سب سے تیز ترین اور محفوظ ذریعہ ہے اور کسی بھی ہوائی سفر کے دوران جہاز کے پائلٹ ، ائیر ہوسٹسز ، سٹیورڈز، نیویگیٹرز ، ٹیکنیشن وغیرہ مسافروں کو تمام ممکن سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس ہوائی سفر میں سب سے اہم اور حساس ترین کردار ان لوگو ں کا بھی ہو تا ہے جو بظاہر ہوائی سفر کے دوران نظر نہیں آ تے لیکن وہ ساری ایئر ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے ہمارے ہوائی سفر کو محفوظ ترین بنانے میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں ایئر ٹریفک کنٹرولر کہا جاتاہے۔

(جاری ہے)

ایئر ٹریفک کنٹرول کے عالمی دن کے موقع پر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جا ئے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں