پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کو کمرشل و کاروباری عمارات کی تعمیر کی منظوری کے ضمن میں مستقبل کے تقاضوں ، ٹریفک سمیت دیگر عوامل کو مد نظر رکھنے کی ہدایت

منگل 16 اکتوبر 2018 18:27

فیصل آباد۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کو کمرشل و کاروباری عمارات کی تعمیر کی منظوری کے ضمن میں مستقبل کے تقاضوں ، ٹریفک سمیت دیگر عوامل کو مد نظر رکھنے کی ہدائت کر دی گئی ہے اور ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ کمرشل وکاروباری عمارتوں کی تعمیر کی منظوری کے کیسز کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے تاکہ ٹریفک سمیت شہر کی تعمیروترقی کے آئندہ منصوبوں میں کوئی رکاوٹ آڑے نہ آئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکول،پٹرول پمپس اورایل پی جی فلنگ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے طے شدہ قواعدوضوابط کو مدنظر رکھاجائے اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔اجلاس کے دوران جھنگ روڈ پر سکول کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ مختلف شاہرات پر9پٹرول پمپس کے قیام کی اوگرا کے قواعد وضوابط اورپالیسی کے مطابق مشروط منظوری اور ڈجکوٹ روڈ پر ایل پی جی فلنگ پلانٹ کے قیام کی درخواست کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے موخر دیا گیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں