ضلع جھنگ کے مختلف موضع جات میں 5425 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی

منگل 16 اکتوبر 2018 18:29

فیصل آباد۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹس پر ضلعی انتظامیہ جھنگ اور محکمہ انہار نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع جھنگ کے مختلف موضع جات میں 49 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی 5425 کنال سرکاری اراضی واگزار کر الی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع ملکانہ سے 34 کروڑ روپے مالیت کی 3400 کنال اور موضع بندا رشید پور سے 15 کروڑ 18 لاکھ روپے کی 2025 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کی طرف سے قائم تجاوزات مسمار کراکر اراضی کو کلیئر کرادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں