ْفیصل آباد ،دو سال قبل فیکٹری میں ملازمت کرنیوالا منیجر کیخلاف80لاکھ خرد بردکا مقدمہ درج

منگل 16 اکتوبر 2018 20:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) دو سال قبل فیکٹری میں ملازمت کرنیوالا منیجر 80لاکھ خرد برد کرنے پر مقدمہ کی زد میں آگیا‘تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ دلاور کالونی پیپسی کولا روڈ پر حاجی احسان الٰہی نے چائے کنفیکشنری کی فیکٹری بنائی ہوئی تھی ‘مدینہ ٹائون ملزم منور حسین نے بطور منیجر فیکٹری سے 80لاکھ کی رقم خرد برد کرلی ‘متاثرہ شخص کی درخواست پر سمن آباد پولیس نے ملزم منور حسین کیخلاف 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں