فیصل آباد ،گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر چار افراد کی موت گلے لگانے کی کوشش ناکام

منگل 16 اکتوبر 2018 20:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر چار افراد کی موت گلے لگانے کی کوشش ناکام ‘تفصیلات کے مطابق غلام محمد آبادکے رہائشی پچیس سالہ بلال ولد سلیم نے گھریلو جھگڑے پر بلیچ پی لیا ‘223گ ب نے چونتیس سالہ قاسم ولد محمد بشیر نے زہریلی گولیاں نگل لیں پیپلز کالونی نمبر دو کی رہائشی تیس سالہ سوہنیا زوجہ ذیشان اور ناظم آباد کے پچیس سالہ احسان احمد ولد گلزارنے بھی گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں نگل لیں جنہیں حالت غیر میں مبتلا ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹر اسکی جانیں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں