ضلع میں جاری انسداد خسرہ مہم پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفیصل آباد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ضلع میں انسداد خسرہ کی جاری مہم پر ذمہ داری سے عملدرآمد کویقینی بنایا جائے ، مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کمی باقی نہیں رہنی چاہیے،یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز قیصر عباس رند نے انسداد خسرہ مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکمہ صحت کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر وبائی امراض ڈاکٹربلال احمد،عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ مس سلوا ، پرائیویٹ سکولز الائنس کے چیئرمین صداقت حسین لودھی،پختون آبادیوں کے نمائندہ زمان خان،محکمہ صحت کے افسران،پولیس،ریسکیو1122،پاپولیشن ویلفیئراور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے مقررہ ٹارگٹس اور اب تک حاصل کئے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد کی ہدایت پر انسداد خسرہ مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،انہوں نے مہم کے باقی ایام میں بھی والدین کوان کے چھ ماہ سے سات سال تک کی عمر کے بچوں کو اس مرض سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے کا شدید احساس برقرار رکھیں، اس ضمن میں آگاہی کیلئے تمام تر تشہیری ذرائع بھی بروئے کار لائیں،انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی کارکردگی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے،اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد خسرہ مہم کے پہلے تین ایام میں3لاکھ 76ہزاربچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اوربقیہ دنوں میں مقررہ اہداف کے حصول کیلئے متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں