امریکی کونسل جنرل لاہور و پبلک افیئرز آفیسر کا امریکی لنکن کارنر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:55

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان میں امریکی کونسل جنرل لاہور مسٹر کولین کرینویلج (Colleen Crenwelge)اور امریکی پبلک افیئرز آفیسر مائیکل گوئین نے امریکی لنکن کارنر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیااوروی سی سیکریٹریٹ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تمغہء امتیاز) سے ملاقات کی اور تعلیمی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے امریکی کونسل جنرل و سٹاف کی آمد پر انکو خوش آمدید کہا اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نے انہوں نے نوجوان نسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت و مضبوطی پرزور دیا اور باہمی آہنگی کے سلسلہ کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا، انہوں نے امریکی کونسل جنرل و سٹاف کو تعلیم و ریسرچ کے بارے میں بریف کیا اور نئے پروگرامز سے متعلق بھی آگاہ کیا انہوں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے کہ طلبہ کی گرومنگ بھی ضروری ہے کہ اگر وہ باہر بیرون ملک یا امریکہ بھی پڑھنے کیلئے جانا چاہتے ہیں توبرائٹ سکالرشپ جیسے وظائف طلبہ کیلئے مددگار ہوسکتے ہیں تاکہ ان کی پرسنالٹی ڈویلپمنٹ بھی ہوگی، امریکی وفد نے کہا کہ لینگوئج کورسز،برائٹ سکالرشپس کے علاوہ تعلیمی وفود کے تبادلہ پرکی ضرورت پر بھی زورد یااور کہا کہ جامعہ میں طلباء و طالبات کو دی جانے والی سہولیات بہت متاثرکن ہیں انہون نے وائس چانسلر کی تعلیمی کاوشوں اور وژن کو سراہا اورمہمان نوازی کی بھی تعریف کی، وفد نے اپنے دورہ کو بہت مفید قرار دیاکہ یہاں بہت بہترین کام ہو رہا ہے اور طلبہ کو ریسرچ سمیت تمام شبعہ جات میں یکساں مواقعہ میسر آرہے ہیں بعد ازاں انہوں نے کارنر کی ٹیم، فرینڈز آف کارنر بھی ملاقات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر چیئرمین شعبہ انگریزی ڈاکٹر مظہر حیات، کارنر انچارج کنزہ عمر کے علاوہ دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے آخر میں کارنر فرینڈز نے امریکی سی جی اور پی اے او کو ثفافتی تحائف بھی دیئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں