فیصل آباد، ضلعی محکمہ مال جھنگ کی ٹیم کی کارروائی

55کروڑ مالیت کی 150کنال 11مرلے سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید حسین اصغر کی ہدایات پر اینٹی کرپشن جھنگ کی قبضہ مافیا سے متعلق نشاندہی پر ضلعی محکمہ مال جھنگ کی ٹیم نے چک گھمنانہ گوجرہ روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے 55کروڑ روپے مالیت کی 150کنال 11مرلے سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد عثمان نے تحصیلدار جھنگ اور پولیس فورس کے ہمراہ چک گھمنانہ میں قابض امجد رندھاوا سے 84کنال 11مرلے اور نورمحمد سے 66کنال سرکاری اراضی واگزار کرلی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں