گائنی ،کاسمیٹک سرجری، جنیٹک انجینئرنگ اور اعضا ء کی پیوندکاری اور ان سے متعلقہ مسائل کے قرآن و سنت کی روشنی میں فقہی حل کے موضوع پر دوروزہ سیمینار و ورکشاپ کا انعقاد

پیر 22 اکتوبر 2018 23:46

فیصل آباد۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام واپڈا ہسپتال فیصل آباد میں گائنی ،کاسمیٹک سرجری، جنیٹک انجینئرنگ اور اعضا ء کی پیوندکاری اور ان سے متعلقہ مسائل کے قرآن و سنت کی روشنی میں فقہی حل کے موضوع پر دو روزہ سیمینار اورورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد میڈیکل شعبے میں پیش آنے والے مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں تلاش کرنا تھا، سیمینار میں شہر کی معروف گائنا کالوجسٹ اور سینئر ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر ثروت آراء ، اسسٹنٹ پروفیسر گائنا کالوجی ڈاکٹر نورین بلال، ماہر امراض جلد ڈاکٹر سیدہ فرزانہ ، سینئر انستھزیسٹ ڈاکٹر ساجدہ افتخار، واپڈا ہسپتال فیصل آباد کی لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مصباح اطہر نے خطاب کیا، سیمینار کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ساجدہ افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل پروفیشن کیلئے ہمیں ایسا راستہ چن لینا چاہئے جو قرآن و سنت کہ عین مطابق ہو، اللہ پاک نے اصول اور قوانین بنادیئے ہیں جن پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے، اپنے پروفیشن کے ساتھ ساتھ ہمیں آخرت کا بھی خیال رکھنا چاہئے، سیمینار کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مصباح اطہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانئس میں بہت سی ڈیویلپمنٹ ہورہی ہیں ہمیں اس بات سے با خوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو چیز جیسے ایجاد کی ہے اس میں کس حد تک عمل دخل کی اجازت ہے، سیمینار کے شرکاء نے ملٹی میڈیا پر سلائیڈز کی مدد سے مختلف موضوعات پر اپنی ریسرچ کو پیش کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں