فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے سٹریچر وہیل چیئرکاعطیہ

منگل 23 اکتوبر 2018 23:07

فیصل آباد۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو تین لاکھ روپے مالیت کی سٹریچر وہیل چیئرعطیہ کی گئی ہے۔ہارٹ سیور فائونڈیشن کی طرف سے عطیہ کی گئی سٹریچڑ وہیل چیئرجنرل سیکرٹری کاشف فاروق نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز اختر کے حوالے کی۔ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹرندیم،میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین،عاصمہ مزمل اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہارٹ سیور فائونڈیشن کی طرف سے غریب ومستحق مریضوں کے لئے کئے جانے والے فلاحی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر گہری توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے ہسپتال کو طبی مشینری ودیگر سازو سامان کی فراہمی پر ہارٹ سیورفائونڈیشن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔جنرل سیکرٹری نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ غریب ومستحق مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔میڈیکل سوشل آفیسر نے تقریب میں شرکت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اوردیگر ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہارٹ سیور فائونڈیشن کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں