گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین تاندلیانوالہ میں نشہ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی سیمینار

منگل 23 اکتوبر 2018 23:08

فیصل آباد۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین تاندلیانوالہ میں انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیراہتمام نشہ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل کالج رقیہ کوثر نے کی۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات محمدانوار خاں،کلینکل سائیکالوجسٹس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال غلام مصطفیٰ نیازی،زنیرہ مقصود،طیبہ آفتاب،چوہدری سمع اللہ اور طالبات کی بڑی تعدادموجود تھی۔

پرنسپل کالج نے کہا کہ نشہ کے خلاف معاشرے کے تمام طبقات کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اس سماجی برائی کے نقصانات سے محفوظ رہا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ انجمن انسداد منشیات معاشرے کو اس برائی سے بچانے کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا۔کلینکل سائیکالوجسٹس نے نشہ کی اقسام،اس کے اثرات سے آگاہ کیااورکہا کہ آگاہی پروگرام کی بدولت نوجوانوں کو اصلاح کرنے کے مواقع ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں