فیصل آباد : تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی،

5سال تک کی عمر کے 7لاکھ 72ہزار 100 بچوں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے

پیر 12 نومبر 2018 19:31

فیصل آباد۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) فیصل آباد کی 2 تحصیلوں سٹی اور صدر میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم پیر کے روز شروع ہو گئی ہے اور محکمہ صحت کی 1850موبائل ، فکسڈ ، ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں 5سال تک کی عمر کے 7لاکھ 72ہزار 100 بچوں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا رہی ہیں جبکہ مذکورہ ٹیمیں کیچ اپ ڈے کے طور پر جمعرات اور جمعہ کو بھی مراکز صحت پر موجود رہیں گی، محکمہ صحت فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد آصف شہزاد کی جاری پریس ریلیز کے مطابق خصوصی انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو کر بدھ تک جاری رہے گی جبکہ 15نومبر جمعرات اور 16نومبر جمعتہ المبارک کو بھی کسی وجہ سے باقی رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ قطرے پینا ہر بچے کیلئے لازم ہے خواہ وہ اس سے پہلے بھی حفاظتی ویکسین کے قطرے پی چکا ہو، انہوں نے بتایاکہ تحصیل سٹی فیصل آباد کی 113اور تحصیل صدر فیصل آباد کی 48یونین کونسلز میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جا رہے ہیں،انہوںنے بتایاکہ زونل سپر وائزرز کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام براہ راست اس خصوصی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی جگہ پر بھی کسی غفلت یا کوتاہی کا احتمال نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں