صوبائی وزیر صحت کاالائیڈ ‘ سول اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کا اچانک دورہ

منگل 13 نومبر 2018 23:57

فیصل آباد۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران الائیڈ ‘ سول اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کا اچانک دورہ کیا اور ان ہسپتالوں کی کارکردگی کو تفصیلی چیک کیا ۔

(جاری ہے)

وہ ایمرجنسی وارڈز ‘ گائنی وارڈز ‘ میڈیکل و سرجیکل وارڈز ‘ تشخیصی بلاکس اور ادویات کے سٹورز میں گئیں اور میڈیکل سروسز کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹرز‘ نرسز اور دیگر سٹاف کو خدمت خلق کے جذبے سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کے ساتھ ان کی ہمدردی اور اچھے برتائو کی بدولت کارکردگی کے حوالے سے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔

انہوں نے ہسپتالوں کے انتظامی افسران کو صفائی کا معیار مزید بلند کرنے‘ میڈیکل ویسٹ کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے اور انتظامی و طبی امور پر تیز رفتار عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہا کہ میڈیکل ٹیٹس میں تاخیر‘ طبی مشینری کی خرابی اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر انتظام و انصرام میں خلل کی کوئی شکایت سامنے نہیں آنی چاہئے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں