پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں پیپر ورک مکمل ، تاریخی پرا جیکٹ پر کام بہت جلد شروع ہو جائے گا، شیخ شاہد جاوید

جمعرات 15 نومبر 2018 23:49

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وائس چیئرمین واسا تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں پنجاب میں بننے والے گھروں کی تعمیر کے لئے پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے اور بہت جلد اس تاریخی پراجیکٹ پر کام شروع ہو جائے گا جس کے بعد پنجاب بالخصوص فیصل آباد کے بے گھر افراد کو چھت میسر ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر کے فنانشل ماڈل کے لئے سب کمیٹی قائم کی جا چکی ہے ۔50 لاکھ سستے گھروں کے درخواست گزار کو پندرہ سے 20 لاکھ روٖپے کی سہولت بھی حکومت دے گی ۔ مستحق افراد کو تین مرلے کا گھر 12 سے 13 لاکھ میں دیا جائے گا اب تک لاکھوں کنال اراضی لینڈ بینک میں آچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے بھی آشیانہ ہائوسنگ کے نام پر ایک سکیم شروع کی مگر افسوس کہ کسی ایک بے گھر کو اس سکیم میں گھر نہیں مل سکا اور غریبوں کے مکانوں کے نام پر اربوں روپے اپنی جیبوں میں ڈالے گئے مگر نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام میں ہر ضرورت مند اور مستحق فراد کو گھر ملے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں