میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ طلبہ ہمدردی کے جذبے کیساتھ غریب لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ڈاکٹر محمد علی

جمعرات 15 نومبر 2018 23:49

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ طلبہ ہمدردی کے جذبے کیساتھ غریب لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سائنسز میں نئے داخل ہونے والے طلباء وطالبات کی تقریب حلف برداری میں طلبہ سے حلف لیتے ہوئے کیا، انہوں نے بچوںپرزور دیا کہ وہ محنت کریں اور معاشرے میں بہتری کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں، ڈین پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کو مکمل توجہ اور دلجوئی کیساتھ اپنی تعلیم مکمل کرکے انسانیت کی بھرپور خدمت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی میڈیکل سائنسز کیلئے خدمات کو سراہا ،بعدازاں ڈاکٹر محمد علی نے اچھی کارکردگی پر فیکلٹی ممبران اور منتظمین میں شیلڈز اورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں