پولیس میں بھرتی کیلئے دوسرے امیدوار کی جگہ دوڑ میں شرکت کرنیوالا گرفتار

جمعہ 16 نومبر 2018 23:40

فیصل آباد۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) فیصل آباد پولیس میںبھرتی کیلئے فزیکل فٹنس ٹیسٹ میں دوسرے امیداوار کی جگہ دوڑ میں شرکت کرنیوالے جعل ساز کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ملت ٹائون پولیس نے فیصل آباد پولیس میں بھرتی کے دوران ایک امیدوار کو مشکوک جان کر بذریعہ بائیومیٹرک چیک کیا توامیدوار جعلی پایا گیا،ملزم ندیم ولد اللہ یار سکنہ423گ ب چوک دتہ جڑانوالہ کارہائشی ہے جو امیدوارارسلان اعظم ولدمحمداعظم فارم نمبر15257 کی جگہ دوڑ لگانے آیا تھا، ملزم کیخلاف تھانہ ملت ٹائون میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں