فیصل آباد ڈویژن کے وکلاء کا ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لئے چوتھے روز بھی شدید احتجاج

عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ ،عدالتوں سائلین کا بھی داخل بند، وکلا ء نے مطالبہ پورا نہ ہونے تک عدالتوں بائیکاٹ اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) فیصل آباد ڈویژن کے وکلاء کا ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لئے چوتھے روز بھی شدید احتجاج،عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ ،عدالتوں سائلین کا بھی داخل بند، وکلا ء نے مطالبہ پورا نہ ہونے تک عدالتوں بائیکاٹ اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ وکلاء میں گروپ بند کا خدشہ ،آن لائن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے وکلاء کا ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں 35سا ل سے مطالبہ ہے جس کے تمام وکلاء نے ایک بار پھر بھرپور تحریک کا آغاز کردیا جو کہ چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے وکلاء جانب سے شدید ترین احتجاج سے سائلین پیشان ہوگئے ہیں فیصل آبا کی عدالتوں میں روزانہ 10ہزار سے ذائد کیس زیر سماعت ہیں جس کیلئے دور درراز کے علااقوں سے سائلین کچہر یاں آتے ہیں مگر وکلاء کے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ اور سخت تر ین احتجاج کے باعث تمام کیس کی سماعت نہیں ہورہی جبکہ احتجا ج کے دوران توڑ پھوڑ کے بعد سینئر اور نوجوان وکلاء میںاختلافات شروع ہوگئے ہیں، گذشتہ روذ ڈی سی آفس میں توڑ پھوڑ اور ڈپٹی کمشنر فیصل آبادسردار سیف اللہ ڈوگر کے ساتھ بدتمیزی پر کلاء میں گروپ بند سامنے آئی ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں سینئر وکلاء کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر سے ملاقات کی وفد میں پنجاب بارکونسل کے ممبرزچنگیز خاں کاکڑایڈووکیٹ،جاوید اقبال اعوان ایڈووکیٹ اور محمد اکرم خاکسارایڈووکیٹ شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری،آر پی اوغلام محمودڈوگر،سی پی اواشفاق احمد خاں بھی موجود تھے۔وکلا کے وفد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سے ان کے کمیٹی روم میںجونیئر وکلاء کے ایک گروپ کی طرف سے غیرمناسب رویے پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی اورڈپٹی کمشنر کی اعلیٰ ظرفی ووسیع القلبی کو داددی۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کی اکثریتی تعداد نے اس ناخوشگوار فعل کی مذمت کی ہے کیونکہ ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا مسئلہ ڈپٹی کمشنر آفس سے متعلقہ نہیں ہے اور نہ ہی چند وکلاء کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایسا منفی طرز عمل اختیار کرنا چاہیے تھا کیونکہ ایسے غلط اقدام سے فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبہ کی اہم کاز متاثر ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لئے وکلاء کمیونٹی ہی نہیں بلکہ فیصل آباد ڈویژن کے ہر شہری وطبقے کی آواز ہے جس کے لئے طویل عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں تاہم احتجاج کے لئے منظم اورمناسب لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد بارایسوسی ایشن ضلع کی تعمیروترقی،امن وامان،عوامی فلاح وبہبود اورریلیف کے اقدامات میں ضلعی انتظامیہ سے بھرپورمعاونت جاری رکھے گی اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی سمیت قانون کی بالادستی اوردیگر سماجی شعبوں میں شہر اورعوام کی بہتری کیلئے باہم کوششیں کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے وکلاء کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی مثبت وتعمیری سوچ اور گرانقدر جذبات کوسراہا۔انہوں نے کہا کہ تمام وکلاء ان کے لئے قابل احترام ہیں اورا ن کی فلاح وبہبود پریقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس سلسلے میں وکلاء سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے ایک روز قبل ہی بار ایسوسی ایشن کا دورہ کرکے ضلع کچہری اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل کاجائزہ لیا اور ان کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کرنے کایقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء برادری سے اچھے تعلقات اورتعاون کے خواہاں ہیں اور عوامی بھلائی ،شہری ترقی اور انتظامی امور کی کامیابی کے لئے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ چلیںگے۔کمشنر آصف اقبال چوہدری،آر پی او غلام محمود ڈوگراورسی پی او اشفاق احمدخاں نے بھی وکلاء کے وفد کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ انہوں نے وکلاء کمیونٹی کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں