فیصل آباد، کپڑے کاکاروبار کر نے والے نو جوان نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا کمیکل پی کر خود کشی کر لی

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) کپڑے کاکاروبار کر نے والے نو جوان نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا کمیکل پی کر خود کشی کر لی جبکہ گھریلو نا چاقی پر خاتون کا اقدام خود کشی ، آن لائن مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 258ر ب کے رہائشی28سالہ محمد عمران ولد نثار احمد اپنے گائوں میں کپڑے کا کاروبار کرتا تھا گزشتہ روز حالات سے تنگ آکر سپرے پی لیا جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

جبکہ 220ر ب کے رہائشی تیس سالہ عابدہ زوجہ منیر نے گھر والوں سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں