تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے سٹریٹ کرائم میںملوث " شہزاد" گینگ کے سرغنہ کوساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ، اسلحہ برآمد،مقدمہ درج

ہفتہ 17 نومبر 2018 23:24

فیصل آباد ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے سٹریٹ کرائم میںملوث " شہزاد" گینگ کے سرغنہ کوساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون نے پولیس ملازمان کے ہمراہ مختلف جگہوںپر چھاپہ مار کر03ڈاکو ئوں گینگ کے سرغنہ شہزاد کو ساتھیوں حبیب الرحمن اوردائودمسیح سمیت گرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 03عددپسٹل برآمد کرلی گئی ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1471/18 جرم 399/402ت پ تھانہ مدینہ ٹائون میں درج رجسٹر کر لیا گیا۔ملزمان سرکل کھرڑیانوالہ،سرکل جڑانوالہ اورسرکل صدر کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں