فیصل آباد،جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،حالت نازک

پیر 19 نومبر 2018 22:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) مدنی ٹائون ملک پور میں جائیداد کے تنازعہ پر مشتعل بہنوئی نے دکان پر بیٹھے سالے کو گولیاں مار دیں صلح کیلئے بیچ بچائو کروانیوالا گاہک بھی گولی لگنے سے لہو لہان ، حالت نازک ، تفصیلات کے مطابق علی الصبح تھانہ منصور آباد کے علاقہ مدنی ٹائون ملک پور میں جائیداد کے جھگڑے پر منصور آباد کے رہائشی ابرار نے دودھ دہی کی دکان پر بیٹھے اپنے سالے علی احسان عرف شانی ولد محمد رفیق کو گولیاں مار دیں ، دکان پر بیٹھے ہوئے گاہک 32سالہ عمران نے ملزم کو لڑائی جھگڑے کرنے سے منع کر نے کی کوشش کی اور بیچ بچائو کی کوشش کے دوران اسے پیٹ میں گولی لگ گئی جسے سول ہسپتال میں طبی امداد جاری ہے جہاں اسکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں