فیصل آباد،تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے دبائو پر محکمہ واسا نے چار سو سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا

گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ملازمین سراپا احتجاج ، ڈیلی ویجز ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں

پیر 19 نومبر 2018 23:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) تبدیلی آگئی ،تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے دبائو پر محکمہ واسا فیصل آباد نے چار سو سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ملازمین سراپا احتجاج ، ڈیلی ویجز ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں، آ ن لائن کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر میں محکمہ واسا فیصل آباد جوکہ کرپشن کا گڑھ ہے سابق حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین کی ایک بڑی تعد اد میں بھرتی کی تھی جبکہ واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واسا ادارہ مسلسل خسارے میں جارہا تھا اور ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بجٹ نہ ہونے کی بناء پر پر ڈیلی ویجز چار سو سے زائد ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے ان چار سو ملازمین کو فارغ کرنے سے محکمہ واسا کو ماہانہ 60لاکھ روپے بچت ہوگی آن ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو یک انصاف کے ممبران اسمبلی کے دبائو پر نوکری سے فارغ کیا ہے کیونکہ یہ سب سابق حکومت نے اپنے ورکز کو نواز تھا اب تحریک انصاف کے ممبران اپنے کارکنوں کو یہ پر لانا چاہتے ہیں دوسری بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایک کرپٹ ترین ادارہ ہے ایک چھوٹے ملازام سے لیکر اعلیٰ افیسر شہرکے مختلف انڈسٹریوں ،ہوٹل مالکان،نجی ہسپتالوں سمیت صاف پانی کے پلانیٹوں سے لاکھوں روپے مبینہ ماہانہ وصول کرتے ہیں جبکہ واسا کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے غیر ملکی اربوں کے فنڈز کے باجود شہرکو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے ۔

(جاری ہے)

ملازمیں کا کہناہے کہ کیا یہ تیدیلی ہے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے گئے ہیں اور ہم پہلے ہی چار ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہم اس حکومت کے خلاف شدید احتجاج کریں،

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں