قانون سے بالا تر کوئی نہیں، سموگ آردیننس پر بھٹے بند کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ڈویژنل کمشنر

پیر 19 نومبر 2018 23:28

فیصل آباد۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہے جس نے سموگ آردیننس پر بھٹے بند کئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جو بھٹہ مالکان سموگ آرڈیننس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی ۔چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلہ کے بعد مقامی عدالتوں کی طرف سے بھٹے چلانے پر حکم امتناعی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن چوہدری عبد الرزاق باجوہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینئر نائب صدر میاں فرمان علی، میاں محمد یوسف،چوہدری اشرف گجر،رانا صدیق بلو، اسلم چدھڑ،امین باجوہ،ملک افتخار حسین اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے ڈویژنل کمشنر کو بتایا کہ بھٹہ مالکان سموگ آرڈیننس پر مکمل عمل در آمد کر رہے ہیں ضلع بھر میں اس وقت 98فیصد بھٹہ جات بند ہیں باقی 2فیصد مقامی انتظامیہ ،پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے سموگ آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں انہوں نے نشاندہی کی کہ جھنگ روڈ چک نمبر 71ج،ب سر لیاں میں راشد گجر،چک نمبر 240رب چدھڑاں میں جمعہ خان،چک نمبر 106گ،ب جڑانوالہ میں چوہدری سلیم گجر،چک نمبر 257ر،ب جہانگیر میں میاں طیب،بوئے والی جھال توصیف جٹ،چک نمبر 140گ،ب سٹی سمندری علائو الدین جٹ،شفیق جٹ،چک نمبر 469گ،ب بائی پاس معشوق علی سموگ آرڈیننس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس سے دیگر بھٹہ مالکان کی بھی دل شکنی ہو رہی ہے ، جس پرڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ان کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدائت جاری کی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں