گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایوب ریسرچ میں سائنسی نمائش کا انعقاد

منگل 20 نومبر 2018 23:46

فیصل آباد ۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایوب ریسرچ میں سائنسی نمائش منعقد ہوئی۔ڈائریکٹر کالجزڈاکٹرمحمد عالم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امداد اللہ چوہدی،پرنسپل کالج ڈاکٹر سائرہ خانم اوردیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔سائنسی نمائش میں طالبات نے فزکس،کیمسٹری،بیالوجی کے شعبوں سے متعلق خوبصورت ماڈل تیار کئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کالجز نے طالبات کی فکری وتخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائش کا تسلسل سے انعقاد ضروری ہے جس کی بدولت طالبات میں آگے بڑھنے کی جستجو بیدار ہوتی ہے۔انہوں نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔پرنسپل کالج نے ڈائریکٹر کالجز کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ نمائش کے انعقاد کامقصد طالبات کو نہ صرف سائنسی علوم سے آگاہی بلکہ مقابلہ کی دوڑ میں شریک کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں