سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے گیس کی بچت کیلئے صارفین کو کونیکل بیفل کی فراہمی کا آغاز کر دیا

پیر 10 دسمبر 2018 15:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس کی بچت ، پریشر میں کمی کو روکنے اور طلب و رسد میں عدم توازن ختم کرنے کیلئے گھریلو صارفین کو کونیکل بیفلز کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس فیصل آبادریجن کے ترجمان نے بتا یا کہ کونیکل بیفل واٹر گیزرز میں لگوا کر گیس کی بہت زیادہ بچت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ یہ کونیکل بیفل سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ریجنل دفاتر میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔انہوںنے کہا کہ گیس کی پیداوار میں کمی اور کھپت میں اضافہ کے پیش نظر گھریلو صارفین اور دیگر ادارے گیس ہیٹرز کا استعمال کرنے سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں