فیصل آباد، غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانیوالے 3افراد گرفتار

پیر 10 دسمبر 2018 22:06

فیصل آباد۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )فیصل آباد نے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانیوالے 3افراد کو گرفتار کرلیا ،ملزمان براستہ تہران اور ترکی یورپ جارہے تھے ،تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانیوالے 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان براستہ تہران اورترکی سے یورپ جانا چاہتے تھے تاہم انہیں ترکی سے ڈی پورٹ کردیا گیا ،ایف آئی اے نے فیصل آباد ائیر پورٹ سے ملزمان کو گرفتار کرکے تحویل میں لے لیا ہے ،ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کئے جانیوالوں میں آصف حسین سکنہ لالیا ں ، غلام دستگیر سکنہ پسرور اور وقاص احمد سکنہ سمبٹریال شامل ہیں ،ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کی بنیاد پر ہیومن سمگلروں کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں