فیصل آباد، ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کا احتجاج کل 30ویں روز میں داخل ہو گیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کا احتجاج کل 30ویں روز میں داخل ہو گیا،تیرہ دسمبر کولاہور احتجاج کیلئے بھی وکلاء کی تیاریاں،سیاسی جماعتوں،تاجر تنظیموں اور شہریوں سے رابطے، وکلاء نے کرسیاں لگا کر عدالتی راستے بند کردیئے اور اپنے مطالبہ کے حق میں سراپا احتجاج بنے رہے جبکہ پنجاب بار کونسل نے بھی مزید ایک ہفتہ ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے آن لائن کے مطابق فیصل آباد اور دیگر ڈویژنوں کے وکلاء نے اپنے مطالبہ کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے تیرہ دسمبر کو مال روڈ لاہور پر احتجاج کااعلان کررکھا ہے جبکہ پنجاب حکومت لاہور میں وکلاء کا احتجاج روکنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے ،فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کا احتجاج بڑھتا جارہا ہے اور ارباب اختیار نے خاموشی اختیار کررکھی ہے جسکے باعث سائلین کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ تیرہ دسمبر کولاہور میں احتجاج کوکامیاب بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں،تاجر تنظیموں اور شہریوں سے رابطیکا سلسلہ بھی جاری ہے،کلاء نے شہرکے آنے اور جانے والے راستے جام کرنے کی بھی دھمکی دیدی ہے ،

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں