ْگورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم ایڈ امتحان کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:58

فیصل آباد۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء)شعبہ امتحانات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے تحت ایم ایڈ امتحان کیلئے پرائیویٹ و الحاق شدہ کالجز کے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ امیدواران سنگل فیس 24دسمبر 2018ء تک جمع کرواسکتے ہیں جبکہ مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.gcuf.edu.pk پر موجود ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں