فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام شاپ ٹو شاپ آگاہی مہم کا آغاز

منگل 11 دسمبر 2018 20:25

فیصل آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت یوسی 76بابر چوک پیپلزکالونی نمبر 2میں شاپ ٹو شاپ آگاہی مہم کاآغاز کیا گیا جس میں پی آر او ،کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ،زونل آفیسرز، سپروائزرز اور ویسٹ ورکرز نے شرکت کی ،اس موقع پر کمپنی کے سٹاف نے دوکانداروں میں صفائی سے متعلق آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے تا کہ لوگوں میں صفائی سے متعلق شعور بیدار کیا جا سکے اور ایک اچھے اور ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے صفائی مہم میں اپنا کردار ادا کرسکیں ،اس موقع پر پی آر اونے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں اور اپنی دکانوں کا کوڑا سڑک پر مت پھینکیں بلکہ کمپنی کے رکھے گئے ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں یا ویسٹ ورکر زکے حوالے کریں،انہو ں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ اگرشہریوں کا تعاون اسی طرح رہا تو کمپنی فیصل آباد شہرکو ملک بھر میں صفائی کے حوالے سے نمونہ بنا دے گی اور کسی بھی قسم کی شکایت کے حوالہ سے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیلپ لا ئن نمبر 1139 پرشکایت کااندراج کروائیں تاکہ آپ کی شکایت کو فوری حل کر کے آپ کے علاقہ کو صاف ستھرا بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں