میئرفیصل آباد کی ہدایت پر انفراسٹرکچر برانچ کے عملہ کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

بدھ 12 دسمبر 2018 23:41

فیصل آباد۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) میئر محمد رزاق ملک کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کمپلیکس میں انفراسٹرکچر برانچ کے عملے کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، میٹنگ میں میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر ، سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ برانچ اور سب انجینئرز نے شرکت کی،اس موقع پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر خالد جاوید نے ڈویلپمنٹ سکیموں (جاری و زیر التوا ) پر جامع رپورٹ میئر کو پیش کی، میئرمحمد رزاق نے رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ہم نے 5سب انجینئرز کی زیر نگرانی مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کے انتظام کو بہتر کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں گی، میئر نے بتایا کہ رومان ساحر سب انجینئر اپنی پانچ رکنی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر کے ٹریفک سگنلز اور میونسپل کارپوریشن کی بلڈنگز میں لائٹس کی درستگی کے انتظام کو بہتر بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے، اس موقع پر انہوں نے سب انجینئرز کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سگنلز بھی ہر وقت آپریشنل ہونے چاہئیں اور کہیں بھی کوئی ٹریفک سگنل خراب ہو تو فوری اس کی درستگی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں