ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،سردار سیف اللہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:04

فیصل آباد۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی طرف سے اپنے دفتر کے باہر احاطہ میں عوام کے مسائل سننے اورانہیں حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی تعلیم،صحت،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،واسا،پی ایچ اے ودیگر محکموں سے متعلق شکایات سنیں اور ان کے تیز رفتار حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں تمام محکموں کی کارکردگی پر گہری نظرہے،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لوگوں کو مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل کے حل کے سلسلے میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کویقینی بنائیں گے،ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے دفاتر میں موجود رہیں اورشکایات کنندگان سے عمدہ اخلاقی رویے سے پیش آتے ہوئے انہیں ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں