نان گزٹیڈسرکاری ملازمین کو بہبود فنڈز سے 56لاکھ سے زائد فراہم کرنیکی منظوری

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ضلعی بہبود فنڈبورڈ نے مختلف محکموں کے نان گزٹیڈ 402سرکاری ملازمین کو مختلف مدات میں بہبود فنڈز سے 56لاکھ 49ہزارروپے فراہم کرنے کی منظوری دی ہے ،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز)قیصر عباس رند کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ایجوکیشن کے نمائندہ اکائونٹ آفیسر فنانس محمد افضل،اکائونٹ اینڈ بجٹ آفیسر محکمہ صحت عبدالستار،ممبران حبیب الرحمن،غلام حسین،اسسٹنٹ بینولینٹ فنڈ طارق محمود اوردیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر مختلف محکموں کے نان گزٹیڈ ملازمین کی درخواستوں کا جائزہ لیا اور سرکاری ملازمین کی بیوائوں کو ماہانہ گرانٹ کے 59کیسز میں 9لاکھ 27ہزارروپے ،میرج گرانٹ کی مد میں 160درخواست گزاروں کو 28لاکھ 50ہزارروپے اورتجہیز وتکفین کی مد میں 183درخواست گزاروں کو 18لاکھ 72ہزارروپے دینے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں