واسا کی جانب سے شہر میں موجود 85 ہزار مین ہولز کی صفائی کی صفائی کا عمل جاری ہے،منیجنگ ڈائریکٹر واسا فقیر محمد چوہدری کی اے پی پی سے بات چیت

منگل 18 دسمبر 2018 16:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی فیصل آباد کی جانب سے شہر میں موجود 85ہزار مین ہولز کی صفائی کے ساتھ ساتھ شہر سے گزرنے والی مختلف چینلز کی صفائی کا عمل بھر پور طریقے سے جاری ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے کوڑا کرکٹ اور بعض غیر ذمہ دار افراد کی جانب سے مردہ جانور سیور لائنوں اور گٹروں میں پھینکنے سے سیوریج کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں لہٰذا تمام افراد ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کوڑا کرکٹ اور دیگر اشیاء نالیوں ، مین ہولز اور سیور لائنوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا فقیر محمد چوہدری نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایاکہ واسا کی ڈی سلٹنگ مہم کے دوران مختلف چینلز سے مردہ جانور اور مین ہو لز سے بھاری مقدار میں اینٹیں و کوڑا کرکٹ برآمد ہوا ہے جو پانی کے بہائو میں رکاوٹ کا موجب بن رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پورے شہر میں جاری ڈ ی سلٹنگ مہم کے دوران بھاری مشینر ی کی مدد سے شہر سے گزرنے والی مختلف چینلز کی صفائی کا عمل کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے اور اس مہم کے دوران بعض غیر ذ مہ دار لوگوں کی طرف سے چینلز میں پھینکے گئے مردہ جانور، بلڈنگ میٹریل، اینٹیں وغیرہ بھی نکالی گئی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوںنے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض غیر ذ مہ دار عناصر چینلز میں مردہ جانور اور ان کی باقیات کے علاوہ بھاری مقدار میں کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں جس سے گندے پانی کے بہائو میں رکاوٹ پیدا ہوتی اور سیوریج کے مسائل جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واسا مالی مشکلات کے باوجودتقریباً سارا سال لوگوں کو سیوریج کی بہترین سہو لیات کی فراہمی کیلئے بھاری سرمایہ خرچ کر کے پورے شہر میں85ہزارمین ہو لز کی صفائی کے ساتھ ساتھ شہر سے گزرنے والی ڈرینز کی بھی ڈی سلٹنگ کرواتا ہے اور جہاں کہیں ضرورت پڑتی ہے وہاں مکینیکل ڈی سلٹنگ بھی کروائی جاتی ہے لیکن یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ اس کے باوجود غیر ذمہ دار عناصر اپنا کوڑا کرکٹ اور مردہ جانور اس میں پھینکتے رہتے ہیںجس سے نہ صرف واسا بلکہ شہریوں کیلئے سیوریج مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس حوالہ سے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ان غیرذمہ دار عناصر پر نظر رکھیں اور گٹروںو چینلز میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والے لوگوں کی نشان دہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں