شعبہ علوم اسلامیہ و عربی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام’’عربی زبان کا عالمی دن‘‘ منایا گیا

منگل 18 دسمبر 2018 21:39

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) شعبہ علوم اسلامیہ و عربی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام’’عربی زبان کا عالمی دن‘‘ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں عربی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے قائداعظم بلاک سے شعبہ علوم اسلامیہ و عربی کے اساتذہ و طلباء اس واک میں شریک ہوئے۔ اس دوران طلباء نے بینرز، فلیکسز اور چارٹس اٹھائے ہوئے تھے۔

جن پر عربی زبان میں عبارات لکھی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم (سابق چیئرمین، شعبہ عربی، جی سی یونیورسٹی، فیصل آباد)تھے۔ دیگر مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اعوان (ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورئنٹل لرننگ)، ڈاکٹر غلام شمس الرحمن (چیئرمین، شعبہ علوم اسلامیہ و عربی)اور ڈاکٹر افتخار احمد خان تھے۔ مقررین نے عربی زبان کی ضرورت و اہمیت اور افادیت پر گفتگو کی۔ اور طلباء کو عربی زبان سیکھنے کی تلقین کی۔ مزید یہ کہ قائد اعظم بلاک کی گیلری میں بھی عربی تحریر کے چارٹس آویزاں کئے گئے اور قرآن مجید کے مختلف رسم الخط میں تحریر نسخہ جات کی نمائش بھی کی گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں