خواجہ سرا ء سپورٹ پر و گرام کا چھٹا ما ہا نہ اجلاس ، سو سے زا ئد خواجہ سرا ئوں میں ماہانہ وضائف کی رقم تقسیم

منگل 18 دسمبر 2018 21:39

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) اخوت فا ئونڈیشن کے زیر اہتمام خواجہ سرا ء سپورٹ پر و گرام کے چھٹے ما ہا نہ اجلاس میں سو سے زا ئد خواجہ سرا ئوں میں ماہانہ وضائف کی رقم تقسیم کر دی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقر رین نے اخوت فا ئو نڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب اور ریجنل چیئر مین پرویز خالد شیخ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

صائم احسان ، مئوظم بن ظہور ، اسلم جاوید ،خالد محمود ، ڈاکٹر یٰسین رندھاوا و دیگر نے کہا کہ خواجہ سرائوں کی فلا ح و بہبود کیلئے خواجہ سراء سپورٹ پروگرام کے ذریعے مختلف فنی کور سز کروا ئے جا رہے ہیں تا کہ خواجہ سرا ئوں کو ہنر مند کہا جا سکے ۔ ایک جدید کمپیوٹر لیب بھی بنا ئی جا رہی ہے ۔اپنا گھر طارق آباد میں ہو نے والی تقریب میں میڈیکل کیمپ بھی لگا یا گیا جہاں ڈاکٹر کی ٹیم نے خواجہ سرائو ں کے مختلف میڈکل ٹیسٹ بھی کئے اور ادویات بھی مفت فراہم کیں ۔تقریب سے ڈاکٹر مہر ا لنسائ(جی سی یونیورسٹی) اور میڈم نوید اور نا ہید سندھو نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں