فیصل آبا د پر یس کلب کی گورننگ با ڈی کا ہنگامی اجلاس، میڈیا کارکنوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاجی قرارداد منظور

منگل 18 دسمبر 2018 21:41

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) فیصل آبا د پر یس کلب کی گورننگ با ڈی کاہنگامی اجلاس پریس کلب کے صدر جی اے تنویر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں روزنامہ جنگ ،ایکسپریس سمیت دیگر اداروں سے میڈیا کا رکنوں کی جبری بر طر فیوں کے خلاف احتجاجی قرار دار منظورکی گئی۔ پر یس کلب میں ہونے ولے اجلاس میں گروپ لیڈر شاہدعلی سیکر ٹر ی ساجد علی خان ،نائب صدر سعید سومی ،جو ائنٹ سیکر ٹر ی را نا محسن فاروق ،ایگزیکٹوممبران علی اشفاق ہاشمی، ندیم چوہدری ،امین چوہدری ،ملک غلام مصطفیٰ ،ندیم شاہ ملک شوکت علی ،ڈاکٹر جمیل ملک اور سینئر صحافی میا ں بشیر اعجاز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گر وپ لیڈر شاہد علی نے کہا کہ میڈیا کا رکنوں کو بے روزگار کرنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے اگر فوری طور پر کارکنوں کو نوکریوں کو بحال کر وانے پر توجہ نہ دی تو اس کے خلاف احتجاج کا دائرہ کاروسیع کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو میڈیا ورکرز کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دیں گے صدرپریس کلب جی اے تنویر نے کہا کہ پر یس کلب نے جبری طور پر بر طرف کئے جانے والے میڈیا ورکرز سے اظہار یکجہتی کے لیے پر یس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ بھی لگا دیا ہے اور احتجاج کا یہ سلسلہ میڈیا ورکرز کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں