فیصل آبا د ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام یونین کونسل 130میں خصوصی صفائی آپریشن اور آگاہی مہم کا انعقاد

منگل 15 جنوری 2019 22:11

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) فیصل آبا د ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں یونین کونسل 130 میں خصوصی صفائی آپریشن اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا صفائی آپریشن کے دوران یوسی میں خالی پلاٹوں کی صفائی کروائی گئی اور کوڑا کرکٹ کو منی ڈمپرز کے زریعے ٹرانسفر اسٹیشن پر منتقل کیا گیا جبکہ پانی کی نکاسی کیلئے ویسٹ ورکرز نے نالیوں کی بھی صفائی کی تا کہ پانی کے بہائو میںرکاوٹ کو ختم کیا جا سکے صفائی مہم کی نگرانی ڈپٹی منیجر آپریشن حافظ طیب نے کی اس موقع پر عوام میں صفائی و ستھرائی کا شعور اجاگر کر نے کیلئے کارنر میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں میں صفائی کے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے تاکہ وہ بھی صفائی مہم میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور ایک اچھے شہری ہونے کے ناطے کوڑا کرکٹ خالی پلاٹوں یا گھروں کے باہرمت پھینکیں بلکہ کمپنی کی جا نب سے رکھے گئے کنٹینرز میں ڈالیں ۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ کے دوران شہریوں کو بتایا گیا کے صفائی کے عمل کو اپنانے سے بہت ساری بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اور ایک صاف شفاف اور خوشگوار ماحول ہی زندگی کو خوبصورت بنا تا ہے کو ڑا کرکٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ایف ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر کال کریں۔شہریوں کا تعاون صفائی میں مددگار ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں