فیصل آباد سے ملتان موٹر وے ایم فور 20جنوری سے ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی

منگل 15 جنوری 2019 23:44

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد سے ملتان موٹر وے 20جنوری سے ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم فور کے فیصل آباد سے گوجرہ تک 58کلومیٹر طویل سیکشن اور 45کلومیٹر طویل خانیوال ملتان سیکشن مکمل ہو چکے ہیں اور ان کو ٹریفک کیلئے پہلے ہی کھول دیاگیا ہے۔ اب گوجرہ سے خانیوال کے 127کلومیٹر کے سیکشن پر کام جاری ہے تاہم توقع ہے کہ اس کو 20جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں