فیصل آباد،گھریلو نا چاقی پر خاتون سمیت چار افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر موت گلے لگانے کی کوشش

بدھ 16 جنوری 2019 23:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) گھریلو نا چاقی پر خاتون سمیت چار افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر موت گلے لگانے کی کوشش کی ، 210گ ب کی رہائشی 28سالہ عائشہ زوجہ اکرم نے گھروالوں سے جھگڑ کر چوہے مار گولیاں نگل لیں جس‘مظفر کالونی کے رہائشی25سالہ محمد مقیم ولد محمد مبین نے گھر والوں سے جھگڑ کر خود کشی کی کوشش کی ، نیاب کالونی کے رہائشی32سالہ اعجاز ولد اشرف نے بھی گھروالوں سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں نگل لیں ، مہندی محلہ کے 22سالہ شہباز ولد نذیر نے گھریلو حلات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں ، متاثرین کو ہسپتال میں طبی امداد جاری ہے ،

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں