فیصل آباد، اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی جاری کتاب میلے میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ نے شرکت کی

سٹالوںکاوزٹ اورطلباء سے گفتگو بھی کی

بدھ 16 جنوری 2019 23:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی جاری کتاب میلے میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ نے شرکت کی ،سٹالوںکاوزٹ اورطلباء سے گفتگو بھی کی۔صوبائی جنرل سیکرٹری باسم سعید،ڈویژنل ناظم محمدیاسرکھارا، یونیورسٹی کے عبدالرحمن خادم،عمرسراج،عثمان رشید،احسن علی اوردیگربھی ہمراہ تھے۔

مرکزی ناظم اعلیٰ نے طلبا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کی طلباء اور کتاب کے درمیان کی جانے والی علم دوستی کی کوشش رائیگا ں نہیں جائے گی۔ دنیا میں کسی قوم نے علم کے بغیر ترقی نہیں کی پاکستان آج علم کے میدان میں بہت پیچھے ہے جو حکومت پاکستان کے علم دشمن رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج تعلیم دشمن عناصرکی کوشش ہے کہ ہمارا رشتہ کتاب و قلم سے ٹوٹ جائے لیکن آ پ طلبہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کتاب سے رشتہ کومزید مضبوط کرتے ہوئے علم کی روشنی دوسروں تک پہنچائیں اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو نمایاں کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کے آج ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کتا ب دوستی کو ختم کرکے جدیدیت کے نام پرفحاشی اور عریانی کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں جمعیت کا یہ کتاب میلہ ان تمام برائیوں سے بچنے اور علم دوست سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی قومی زبان کو اہمیت دیتی ہیں آج ہمیں بھی اردوزبان کو ترجیح و ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں