فیصل آباد، انسداد پولیو مہم کا افتتاح کل ہو گا

جمعہ 18 جنوری 2019 22:53

فیصل آباد 18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) : انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم کا افتتاح ہفتہ 19جنوری کو صبح ساڑھے 9بجے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد کے مطابق ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر سوموار21جنوری سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 13لاکھ 70ہزار700بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی مجموعی طور پر 3234ٹیمیں متحرک رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں