فیصل آباد،مختلف حادثات میں کمسن بچی ،وکیل سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) مختلف حادثات میں کمسن بچی ،وکیل سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ،آن لان کے مطابق 266ر ب کے رہائشی محمد جاوید کی سات ماہ کی بیٹی انوشکا گھر کی چارپائی پر کھیل رہی تھی کہ اچانک نیچے گر گئی سرمیں لگنے والی چوٹ کے باعث جانبر نہ ہوسکی ،جھنگ مین سول لائن کے محلہ برجی والا کا رہائشی ستر سالہ سید فتح اللہ ولد لطیف حسین گھر کی چھت سے سیڑھیاں اترتے ہوئے نیچے گر کر سر میں لگنے والی چوٹ کے باعث ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا ، متوفی وکالت کے شعبہ سے منسلک تھا نا گہانی موت پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا ،مانوالہ قلعہ شمشیر سنگھ کارہائشی ستر ہ سالہ محمد عثمان ولد محمد رمضان راستے میں زیر تعمیر پل کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر زندگی کی بازی ہار گیا طارق روڈ مسجد والی گلی کا رہائشی اکیس سالہ طاہر مجید ولد عبدالمجید بھی ٹریفک حادثہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،الائیڈ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں