فیصل آباد پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

بدھ 23 جنوری 2019 20:05

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) فیصل آباد پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکرملزم نقاش کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.100کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر54/19بجرم9C CNSAتھانہ گلبرگ میں درج کرلیا ۔تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکرملزم تنویر کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے 1.160کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر83/19بجرم9C CNSAتھانہ بٹالہ کالونی میں درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں