فیصل آباد ، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 200گاڑیوں کی سالانہ ایکسائز ڈیوٹی ادا نہیں کی ،

عدم ادائیگی پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن کارجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ

بدھ 23 جنوری 2019 21:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) :فیصل آباد پولیس نے 200گاڑیوں کی سالانہ ایکسائز ڈیوٹی ادا نہیں کی ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن نے پولیس ڈیپارٹمٹ کی جانب سے ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد پولیس نے زیر استعمال 200گاڑیوں کی ایکسائز ڈیوٹی تاحا ل ادا نہیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کی مطابق محکمہ پولیس کو بار بار نوٹس بھجوا کر ڈیوٹی کی ادائیگی کے حوالے آگاہ کیا جاتا رہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ پولیس کے ذمہ دس لاکھ روپے ایکسائز ڈیوٹی کی مد واجب الادا ہیں۔اس حوالے سے محکمہ ایکسائز نے تنبیہ کی ہے کہ ںڈیوٹی عدم ادائیگی کی صورت میں پولیس کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں اگر سات روز کے اندر ڈیوٹی ادا نہ کی گئی تو گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کردی جائے گی ۔اس حوالے ترجمان پولیس کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں ڈیوٹی ادا کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں