گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ہوم اکنامکس فیشن اینڈ ٹیکسٹائل کے زیر اہتمام تھیم بیس کوکنگ پریکٹییکل اور پینٹنگ فن پاروں کی نمائش کا انعقاد

بدھ 23 جنوری 2019 21:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) :گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ہوم اکنامکس فیشن اینڈ ٹیکسٹائل کے زیر اہتمام تھیم بیس کوکنگ پریکٹییکل اور پینٹنگ فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے انچارچ شعبہ ہوم اکنامکس عائشہ حسین کے ہمراہ پریکٹیکل کا معائنہ کیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبات جب تک عملی طور پر کوئی کام نہیں کریں گی وہ کبھی بھی اس قابل نہیں ہو سکیں کہ کسی بھی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اس لئے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے عملی پریکٹس کی ضرورت ہے تاکہ وہ گھرداری اور عملی زندگی دونوں میں خود کو بہترین ثابت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں