کلین ایند گرین پاکستان مہم کے تحت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

بدھ 23 جنوری 2019 21:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) : کلین ایند گرین پاکستان مہم کے تحت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔واک کی قیادت وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کی جبکہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر فیسکو ظفر سندھو بھی ہمراہ موجود تھے ۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے حکومت پاکستان کا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی میں شجر کاری تو کی جاتی ہے لیکن ان پودوں کی بہتر نشوونما کے لئے نہری پانی کی اشد ضروت ہے تاکہ نہ صرف شجر کاری ہوں بلکہ نہری پانی کی دستیابی سے یہ پودے پھلیں پھولیں اور آلودگی کو کم کرنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے میں معاون ثابت ہوں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ آف فیسکو ظفر سندھو نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے انہوں نے طالبات سے کہا کہ پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کرادار ادا کریں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور ،چیئرمین بورڈ آف فیسکو ظفر سندھو،کوارڈینٹر سوشل سائنسز پروفیسر فرزانہ ہاشمی ،مسز آمنہ حسن و طالبات نے وائس چانسلر کمپلیکس کے سامنے پودے لگائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں