اسد عمر کی جانب سے منی بجٹ نہیں بلکہ اصلاحاتی پیکج دیا گیاہے،چوہدری لطیف نذر

بدھ 23 جنوری 2019 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) چیئرمین پی ایچ اے و رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر کے کہا کہ بدھ کے روز قومی اسمبلی میںوزیر خزانہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا منی بجٹ نہیں بلکہ معیشت کی اصلاحات، سرمایہ کاری ، صنعتی پیداوار بڑھانے سمیت زرعی ترقی کے لیے ایک اہم پیکج ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ زراعت اور انڈسٹری کو مزید آگے لے جانے کے لیے ہے کیونکہ حقیقی ترقی کے لیے یہ لازمی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ درمیانے طبقہ کے لوگوں کیلئے بھی اچھا اقدام ہے کیونکہ ٹیکس کو 39فیصد سے کم کر کے 20فیصد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک ٹرانزیکشنز پر فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ، تمام نان بینکنگ کمپنیز کے سپر ٹیکسز کا خاتمہ،زرعی قرضوں پر ٹیکس39فیصد سے کم کرکی20فیصد پر لانے سمیت دیگربجٹ تجاویز میں ملکی ترقی و معیشت کی بحالی اوربیرونی سرمایہ کاری کیلئے بڑے احسن اقدامات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں