بھارتی دھمکیوں کے خلاف کل جمعہ کو ملک گیر’’ یوم مذمت بھارت‘‘ منایا جائے گا،حامد رضا

جمعہ کے اجتماعات میں بھارت کی امن دشمنی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور ،بھارتی جنگی جنون کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے جائیں گے نماز جمعہ کے بعد’’بھارت مردہ باد مظاہرے‘‘ کئے جائیں گے بھارت کے امن دشمن رویہ کے خلاف ملک بھر سے اقوام متحدہ کو خطوط بھی ارسال کئے جائیں گے حکومت اے پی سی بلا کر قومی سلامتی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر بھارتی الزام تراشی پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، چیرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

جمعرات 21 فروری 2019 22:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارتی دھمکیوں کے خلاف جمع کل ہ کو ملک گیر’’ یوم مذمت بھارت‘‘ منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں جمعہ کے اجتماعات میں بھارت کی امن دشمنی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور بھارتی جنگی جنون کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے جائیں گے جبکہ نماز جمعہ کے بعد’’بھارت مردہ باد مظاہرے‘‘ کئے جائیں گے۔

بھارت کے امن دشمن رویہ کے خلاف ملک بھر سے اقوام متحدہ کو خطوط بھی ارسال کئے جائیں گے۔ حکومت اے پی سی بلا کر قومی سلامتی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر بھارتی الزام تراشی پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ میں تنظیمات اہل سنت کے راہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جے یو پی، سنی تحریک، جماعت اہل سنت، انجمن طلباء اسلام، نیشنل مشائخ کونسل، تحفظ ناموس رسالت محاذ، مصطفائی تحریک، پاکستان فلاح پارٹی کے راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارتی دھمکیوں کے موثر جواب کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کے احساسات کی ترجمانی کی ہے۔

بھارت نے جنگ شروع کی تو ختم ہماری مرضی سے ہو گی۔ مودی الیکشن جیتنے کے لئے الزامات اور نفرت کی سیاست کر رہا ہے۔ مودی کی امن دشمن سوچ کی وجہ سے پورا بھارت نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔ اس وقت ملک کو قومی اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ قومی قیادت قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائے۔ حکومت بھارتی دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے اے پی سی بلائے۔

ہماری مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے اور پوری قوم فوج کی پشت پر کھڑی ہے صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کو دو ایٹمی ممالک میں جنگ کا ممکنہ انجام سامنے رکھنا چایئے۔ بھارت شوق شہادت سے سرشار پاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر بھارتی دھمکیوں کے خلاف قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے۔

باہمی نفرتوں کو دفن کر کے دفاع وطن کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ حکومت اور اپوزیشن بھارتی دھمکیوں پر مشترکہ موقف اختیار کریں۔ عالمی برادری بھارت کی امن دشمنی کا نوٹس لے۔ بھارت دہشت گرد ریاست بن چکا ہے۔ پاکستانی قوم بھارت کی پاکستان دشمنی کا جواب اپنے اتحاد سے دے گی۔ قوم بھارتی مصنوعات، بھارتی ڈراموں اور فلموں کا بائیکاٹ کر کے قومی غیرت کا ثبوت دے۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آذادی سے بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں