میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 23 فروری 2019 16:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے گورنمنٹ کی مروجہ پالیسی کی روشنی میں میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں کنٹریکٹ پر تعینات اہلکاران کو ریگولر کرنے کے لیے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے احکامات جاری کئے ۔ میئر محمد رزاق ملک کے حکم کی تعمیل میں میونسپل آفیسر (فنانس) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو سکروٹنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آج مورخہ 23فروری 2019کو سکروٹنی کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں کنٹریکٹ پر تعینات ایسے ملازمین جو پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018ء میں وضع کردہ شرائط و ضوابط پر پورے اُترتے ہیں کو ریگولر کرنے کے لیے غور و خوص کیا گیا ۔ دستاویزات /تعلیمی سرٹیفکیٹ اور سابقہ سروس ریکارڈ کی پڑتال کے بعد 9اہلکاران کو ملازمت پر مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ۔ اہلکاران جنہیں مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اُن کا کہنا ہے کہ میئر محمد رزاق ملک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں