فیصل آباد‘ 12 سالہ بچی گینگ ریپ کا شکار‘ 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 23 فروری 2019 21:09

فیصل آباد‘ 12 سالہ بچی گینگ ریپ کا شکار‘ 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) نوکری پر رکھوانے کے بہانے 12 سالہ سالی کو بدکاری کے اڈے پر بیچ ڈالا‘ اوباش افراد کا بچی سے گینگ ریپ‘ 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج‘ آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ بچی کی والدہ زاہدہ پروین سکنہ سائیں دی کھوئی نے پولیس کو دی گئی درخواست دی ہے جس میں میں کہا گہا ہے کہ میرے داماد حامد بشیر نے نوکری پر رکھوانے کے بہانے میری بارہ سالہ بیٹی گلناز کو ملزمان ابرار‘ ملزم سرور‘ عدنان وغیرہ کے پاس چھوڑ دیا جو اس سے حرام کاری کرواتے رہے‘ ایس ایچ او مدینہ ٹائون کو بازیابی کیلئے درخواست دی تو ملزمان نے پولیس سے ملی بھگت کر لی اور گلناز کو دارالامان چھوڑ آئے‘ افسران کے احکامات پر 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں