فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے

ہفتہ 16 مارچ 2019 20:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 4 شاہ کوٹ کا رہائشی 40 سالہ عمران شفیع موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ شیخوپورہ روڈ اڈہ جوہل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے گر کر موقع پر ہی چل بسا۔ دوسرے واقعہ کے دوران جھمرہ روڈ پر ریلوے لائن عبور کرنے والی خاتون کوثر کو مال گاڑی نے کچل ڈالا اور وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور دونوں نعشیں قبضہ سے لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ساندل بار کے علاقہ امین پور روڈ میں انتیس موڑ کے قریب مدرسہ سے کھانا کھانے کیلئے موٹر سائیکل سوار دو طالبعلم جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے گیارہ سالہ سیف الرحمن ولد اکرام سکنہ انتیس ج ب ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکا ،دوسرے زخمی ساتھی کی طبی امداد جاری ہے پولیس نے حادثہ کے مرتکب ٹریکٹر ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں